جمعرات 29؍رمضان المبارک 1444ھ20؍اپریل 2023ء

عید کے بعد اسکولوں کے نئے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری

محکمہ تعلیم پنجاب نے عید کے بعد اسکولوں کے نئے اوقات کار کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

صوبائی محکمہ تعلیم کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 26 اپریل سے اسکول صبح 7 بج کر 15 منٹ پر لگیں گے جبکہ 12 بج کر 45 منٹ پر اسکولوں میں چھٹی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ کو اسکول 11 بج کر 15 منٹ پر بند ہوں گے۔ تاہم ڈبل شفٹ والے اسکول 6 بج کر 45 منٹ سے11بج کر 45 منٹ تک کھلیں گے جبکہ دوسری شفٹ 12 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.