جمعرات 29؍رمضان المبارک 1444ھ20؍اپریل 2023ء

راہول گاندھی کی سزا پر حکم امتناع کی درخواست مسترد

سورت کی سیشن کورٹ نے  سزا پر حکم امتناع کی راہول گاندھی کی درخواست مسترد کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے ہتک عزت مقدمے کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی عدالت نے راہول گاندھی کو ہتک عزت کیس میں مجرم قرار دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی عدالتی فیصلےکو آج گجرات کی عدالت میں چینلج کریں گے۔

بھارتی پارلیمنٹ نے عدالتی فیصلے کے بعد اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کو نااہل قرار دے دیا تھا۔

عدالت نے راہول گاندھی کو دو سال قید کی سزا سنانے کے بعف ان کی 30 روزہ ضمانت منظور کی تھی۔

کانگریس رہنما نے 2019 میں انتخابی ریلی کے دوران مودی سرنیم سے متعلق بیان دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.