جمعرات 29؍رمضان المبارک 1444ھ20؍اپریل 2023ء

آسٹریلین ماہر فلکیات ہائبرڈ سورج گرہن کا مشاہدہ کرنے کو بےقرار

ستاروں کا مشاہدہ کرنے کے شوقین اور ماہرین فلکیات نایاب ہائبرڈ سورج گرہن کا مشاہدہ کرنے کے لئے آسٹریلیا کے مغربی دور دراز علاقے میں جمع ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے شمال مغربی حصے میں ہائبرڈ سورج گرہن کا مشاہدہ ایک منٹ سے بھی کم وقت کے لئے کیا جاسکے گا۔

ستاروں کا مشاہدہ کرنے کے شوقین اور ماہرین فلکیات نے اس نایاب نظارے کا مشاہدہ کرنے کی خاطر بڑی تعداد  میں آسٹریلیا کے مغربی دور دراز علاقے میں دوربینیں اور حفاظتی چشمے لگاکر مقرر وقت سے قبل ہی ڈیرے جمع لئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مجموعی طور پر مقامی وقت کے مطابق آسٹریلیا کے شمال مغرب میں 11 بج کر 29 منٹ 48 سیکنڈ پر ہائبرڈ سورج گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکے گا۔

بعض ماہرین فلکیات کے مطابق کئی افراد سورج گرہن کا مشاہدہ کرنے کے عادی ہوجاتے ہیں اور اسے دیکھنے کی خاطر دنیا بھر کا سفر کرنے کو تیار رہتے ہیں۔

آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی سے دور ایک برعظم پر ہائبرڈ سورج گرہن جزوی طور پر اس وقت دیکھا جاسکے گا جب سورج کے 20 فیصد سے بھی کم حصے کو چاند روک دے گا۔

دنیا کے کئی ممالک میں کل ہونے والا سورج گرہن ہائبرڈ ہوگا کیونکہ یہ نہ تو جزوی سورج گرہن ہوگا اور نہ ہی مکمل بلکہ یہ دونوں کا مجموعہ ہوگا۔

اس وقت اس شہر کے رہائشی اس نظارے سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ اب اس کے بعد یہ نظارہ اس شہر کے 50 لاکھ رہائشی اگلی بار 22 جولائی 2028 کو کرسکیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.