جمعرات 29؍رمضان المبارک 1444ھ20؍اپریل 2023ء

کچے کے علاقوں میں آپریشن، کتنے ڈاکو ہلاک اور گرفتار ہوئے؟

سندھ کے کچے کے علاقوں میں گرینڈ پولیس آپریشن کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔

اس حوالے سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ رواں سال کے 3 ماہ میں مختلف آپریشنز کیے گئے، کچے کے ڈاکوؤں کے ساتھ 189 پولیس مقابلے ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس مقابلوں میں 19 ڈاکو ہلاک کیے گئے، مجموعی طور پر رواں سال 208 ڈاکو گرفتار ہوئے۔

رحیم یارخان کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کا جائزہ لینےآنے والے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورہ ملتوی ہو گیا۔

آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ گھوٹکی میں کچے کے ڈاکوؤں سے 63 مقابلے ہوئے، سکھر میں53، کشمور میں 42 اور شکار پور میں 31 پولیس مقابلے ہوئے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے یہ بھی کہا کہ ڈاکوؤں کے قبضے سے بھاری ہتھیار بھی ملے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.