جمعرات 29؍رمضان المبارک 1444ھ20؍اپریل 2023ء

شہباز، عمران اور زرداری آج سپریم کورٹ طلب

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیراعظم عمران خان، سابق صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کو آج صبح عدالت طلب کر لیا۔

عدالت کی جانب سے سراج الحق، خالد مقبول صدیقی، اسفندیار ولی، چوہدری شجاعت حسین اور دیگر سیاسی رہنماؤں کو بھی بلایا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ملک بھر میں انتخابات ایک ساتھ کرانے کی درخواستوں پر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو طلب کیا ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ کرانے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

گزشتہ روز چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اگر سیاسی جماعتیں انتخابات کی تاریخ بدلنا چاہتی ہیں تو عدالت ان کے ساتھ ہے، سیاسی جماعتیں ایک موقف پر آجائیں تو عدالت گنجائش نکال سکتی ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ سیاسی مذاکرات میں اتفاق ہوا تو ٹھیک ورنہ ہم 14 مئی کا حکم دے چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.