بدھ 28؍رمضان المبارک 1444ھ19؍اپریل 2023ء

اینٹی کلمبنگ پینٹ: چوروں سے محفوظ رکھنے میں بہترین، مگر وارننگ نشان ضروری

اینٹی کلمبنگ پینٹ یا نہ خشک ہونے والی پٹرولیم جل جو کہ ایک خصوصی  پینٹ سے بنی ہوتی ہے اور یہ غیر متعلقہ افراد، چوروں یا کسی کو جائیداد، گھر یا حساس مقام میں گھسنے سے روکنے کے لیے گِرلز، چھت یا دیوار کی سطح پر لگائی جاتی ہے۔ 

تاہم اس کے لگانے کے کچھ قانونی پہلو بھی ہیں اور اسے بلا ضرورت یا بغیر اطلاع کے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ 

یہ پینٹ یا کوٹنگ خشک نہیں ہوتی ایک مرتبہ اسے کسی سطح پر لگا دیا جائے تو پھر حقیقی معنوں میں کسی کے لیے اس سطح پر چڑھنا ناممکن بنا دیتا ہے کیونکہ اسکے لگانے سے وہ مقام کم از کم تین برس کے لیے پھسلنے والا بن جاتا ہے۔

دراصل اس میں موجود کیمیائی اجزا اسے ہر قسم کے گرم اور سرد اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔ 

اینٹی کلمبنگ پینٹ کو عموماً تین ملی میٹر موٹائی پر مبنی تہہ کی صورت میں استعمال کیا جاتا ہے۔ 

اسکی اوپری سطح بالکل عام پینٹ جیسی چمکدار ہوتی ہے تاہم اسکے نیچے موجود پینٹ گیلی رہتی ہے اور جب کوئی چور یا جرائم پیشہ اس مقام یا چھت کی سطح پر چڑھنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ گیلا حصہ اپنا کام شروع کردیتا ہے اور چڑھنے کی کوشش کرنے والا پھسلنے اور گرنے لگتا ہے۔

یہ پینٹ اسکے ہاتھ کی جلد پر اس طرح سے لگتا ہے کہ اسکا صاف ہونا انتہائی مشکل ہوتا ہے اور اسی وجہ سے بعض جگہوں پر قانوناً اسکی موجودگی کے لیے نشان ظاہر کرنا ضروری ہے ورنہ جائیداد میں دخل در معقولات کرنے کے باوجود جرائم پیشہ شخص کے بجائے جائیداد کا مالک قانون کے شکنجے میں آسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.