جمعرات 29؍رمضان المبارک 1444ھ20؍اپریل 2023ء

پنجاب اسمبلی: پی ٹی آئی نے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے۔

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی 297 نشستوں پر ٹکٹ جاری کردیے ہیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی الیکشن کمشن یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ الیکشن نہیں کرا سکتا، الیکشن کمیشن، الیکشن نہیں کرا سکتے تو پھر ان کا کیا جواز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے چاروں ریجن میں اپیل کمیٹیاں بھی بنا دی گئی ہیں، ٹکٹ پر نظرثانی کے لیے اپیل دائر کی جا سکتی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان تمام اپیلوں پر حتمی فیصلہ خود کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.