بدھ 28؍رمضان المبارک 1444ھ19؍اپریل 2023ء

10 سال سے آڈٹ نہ ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے 10 سال سے آڈٹ نہ ہونے کی خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے دیا۔

ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو دی گئی معلومات درست نہیں، سپریم کورٹ کا جون2021 تک آڈٹ مکمل ہوچکا ہے،2021 سے 2022 کے آڈٹ کا عمل جاری ہے۔

سپریم کورٹ کے آڈٹ سے متعلق آڈیٹر جنرل پاکستان سے تصدیق کی جاسکتی ہے۔

 یاد رہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے 10 سال سے سپریم کورٹ کا آڈٹ نہ ہونے پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو عید کے بعد طلب کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.