بدھ 28؍رمضان المبارک 1444ھ19؍اپریل 2023ء

رمضان اسپیشل: سحری میں بنائیں مذیدار لچھہ پراٹھا اور پوریاں

گرمیوں میں رمضان کے دوران ہر خاتون مزیدار اور جھٹ پٹ بن جانے والی ریسیپیز کی تلاش میں ہوتی ہے، تو لیجیئے آج آپ کی ٹینشن ہو گئی ختم ۔

دہی پراٹھا، لچھہ پراٹھا اور پوریاں بنانے کے لیے درکار اجزاء:

آٹھا گوندھا ہوا، نمک، دودھ، پانی، گھی، تیل، چینی۔

لچھہ پراٹھا بنانے کا طریقہ:

لچھے والا پراٹھہ بنانے کے لیے آٹے کو دودھ، گھی اور نمک ڈال کر گوندھ لیں۔

اب اس کا پیڑا بنا کر روٹی کی شکل دے لیں، اب اسے لمبا لمبا کاٹ لیں اور دوباہ ہلکے ہاتھ سے پیڑا بنا کر بیل لیں، اسے باریک بیلنے سے گریز کریں اور اسے گھی کی مدد سے بیل لیں۔

دہی والا پراٹھہ بنانے کا طریقہ؛ 

دہی پراٹھا بنانے کے لیے دہی اور نمک کے ساتھ آٹا گوندھ لیں اور اس پیڑا بنا کر حسبِ منشا شکل دے کر گھی یا تیل میں بنا لیں۔

پوریاں بنانے کا طریقہ:

پوری بنانے کے لیے دو کپ آٹے میں 4 چمچ گھی، حسبِ ضرورت نمک، کلونجی اور اجوائین اور نمک ڈال گوندھ لیں۔

اب بڑا سا پیڑا بنا کر اسے گلاس کی مدد دے پوریاں کاٹ لیں اور کڑاھی میں تَل لیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.