بدھ 28؍رمضان المبارک 1444ھ19؍اپریل 2023ء

فورپاز کے ڈاکٹر نے ہتھنی نور جہاں کی ویڈیو شیئر کردی

کراچی چڑیا گھر میں موجود ہتھنی نور جہاں کی صحتیابی سے متعلق انٹرنشنل تنظیم فورپاز  نے کہا ہے کہ مقامی ٹیم اور فورپاز کی نگرانی و کوششوں کے باوجود ہتھنی کی صحت بہتر نہیں ہوئی۔

فورپاز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نور جہاں کی حالت تشویشناک اور غیر یقینی ہے، کوششوں کے باوجود ہتھنی اپنے پیروں پر کھڑی ہونے سے قاصر ہے۔

تنظیم کے مطابق ماہرین کی کمیٹی فوری مشورہ دے گی کہ ہتھنی کا مستقبل کیسے آگے بڑھایا جائے، فیلڈ میں موجود ٹیم اس کی تکلیف کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

فورپاز کے ڈاکٹر نے ہتھنی نور جہاں کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

فورپاز کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ہم ان تمام کوششوں میں شامل ہر فرد کی تعریف کرتے ہیں، پچھلے دورے پر افریقی ہاتھیوں کو موزوں گھر میں منتقل کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا، صحت مند ہاتھی اور مدھوبالا کی فوری منتقلی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے ایک اور بڑا نقصان ہوسکتا ہے، امید کرتے ہیں پاکستان کے ہاتھیوں کا مستقبل بہتر ہو اور ہم اس کے لیےکام جاری رکھیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.