بدھ 28؍رمضان المبارک 1444ھ19؍اپریل 2023ء

کراچی، 6 یوسیز میں دوبارہ گنتی کاالیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کراچی میں 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوبارہ گنتی روکنے سے متعلق جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت جماعت اسلامی کے وکیل قیصر امام اور حسن جاوید شورش، الیکشن کمیشن حکام اور دیگر امیدواروں کے وکلا بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

بعد اَز سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے دوبارہ گنتی روکنے کی جماعت اسلامی کی درخواست پر فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دینے کی وجوہات تفصیلی فیصلےمیں جاری ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.