بدھ 28؍رمضان المبارک 1444ھ19؍اپریل 2023ء

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں خاتون کا قاتل اس کا شوہر ہی نکلا

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے بلاک کیو میں خاتون کے قتل کا کیس پولیس نے حل کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون کا قاتل اس کا شوہر ہی نکلا، جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ملزم نے قتل کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے آلۂ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے واردات میں زخمی ہونے کا ڈرامہ کیا تھا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز چھری کے وار سے خاتون اور ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی تھی۔

اسپتال میں دورانِ علاج خاتون جانبر نہ ہو سکی، جبکہ اس کا شوہر معمولی زخمی تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شواہد اور تفتیشی بنیادوں پر قاتل کا سراغ لگا لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.