بدھ 28؍رمضان المبارک 1444ھ19؍اپریل 2023ء

الیکشن کمیشن کے دفتر کو تالا لگا دیا جانا چاہیے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے انتخابات کرانے سے معذوری کے بعد بحیثیت ادارہ الیکشن کمیشن برقرار رکھنے کا جواز ختم ہو جاتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران اور ذمے داران کی تنخواہیں فوری طور پر منجمد کر کے دفتر کو تالا لگا دیا جانا چاہیے تاکہ وسائل کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں فنڈز کے حوالے سے رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا تھا کہ اگر 8 اکتوبر کی تاریخ پر عمل نہ کیا تو ملک میں انارکی کا خدشہ ہے۔

اپنے جواب میں الیکشن کمیشن نے مؤقف اختیار کیا کہ انتخابات کےلیے فنڈز اور امن و امان کےلیے فورس کی عدم فراہمی سے 14 مئی کو انتخاب ناممکن ہوتا جارہا ہے۔

اپنے جواب میں الیکشن کمیشن نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ انتخابات کےلیے فنڈز اور امن و امان کےلیے فورس کی عدم فراہمی سے 14 مئی کو انتخاب ناممکن ہوتا جارہا ہے۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ پنجاب میں سیکیورٹی کے لیے 4 لاکھ 66 ہزار اہلکار درکار ہیں۔ پاک آرمی، ایف سی، رینجرز کے لیے وفاق کو خط لکھا لیکن جواب نہیں دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.