بدھ 28؍رمضان المبارک 1444ھ19؍اپریل 2023ء

ٹیکساس میں 27 ویں شب مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی

امریکا کی ریاست ٹیکساس کے مختلف شہروں میں 27 ویں شب لیلۃ القدر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

ہیوسٹن میں مسجد الفاروق اور ڈیلس کی مدینہ مسجد، مکہ مسجد، ضیا القران، دار ایمان سمیت متعدد مساجدوں میں اہل ایمان بابرکت رات کی رحمتیں سمیٹتے رہے۔ 

مدینہ مسجد میں 27 ویں شب کو میئر کیرلٹن اسٹیو بیبک، پولیس چیف رابرٹو اریڈونڈو،  فائر چیف مائیکل تھامسن اور دیگر منتخب نمائندوں نے افطار کیا۔

اس موقع پر میئر کیرلٹن اسٹیو بیبک نے روزہ افطار کی دعوت دینے پر مسلمان کمیونٹی سے اظہار تشکر کیا۔

علامہ بابر رحمانی اور علامہ سراج مصباحی نے شب قدر کی اہمیت اور فضیلت پر روشنی ڈالی، رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں عبادات کا سلسلہ تو مسلسل جاری ہے مگر 27 ویں شب پر ختم قرآن کی محافل کے ساتھ ساتھ مساجدوں میں خصوصی عبادات کے ساتھ مساجد کو برقی قمقموں سے سجایا گیا۔

نماز تراویح کے بعد ذکر و اذکار، تلاوت کلام پاک، صلوٰۃ و تسبیح سمیت دیگر عبادات کی گئیں، نماز تراویح میں قرآن الکریم سنانے والے حفاظ کو انعام و اکرام سے نوازا گیا اور مساجدوں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.