بدھ 28؍رمضان المبارک 1444ھ19؍اپریل 2023ء

عمران خان کی نااہلی کیخلاف پٹیشن واپس لینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کے خلاف پٹیشن واپس لینے کی متفرق درخواست پر حتمی دلائل کے لیے 5 مئی کی تاریخ سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں کیس زیرِ التواء ہونے پر واپس لینے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

عدالتِ عالیہ نے میانوالی میں ضمنی الیکشن روکنے کے حکمِ امتناع میں بھی 5 مئی تک توسیع کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

دورانِ سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ جب ایک فورم سے رجوع کر لیا تو کیا زیرِ التواء ہوتے ہوئے دوسرے فورم سے رجوع کیا جا سکتا ہے؟ کیا ایسی صورت میں ایک فورم سے درخواست واپس لے کر دوسری کی پیروی کر سکتے ہیں؟

محسن شاہنواز رانجھا کے وکلاء نے عمران خان کی درخواست واپس لینے کی مخالفت کر دی۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس عدالت میں کیس زیرِ التواء تھا، اس دوران لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن فائل کی گئی۔

درخواست گزار کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس عدالت کو لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن فائل کرنے سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.