بدھ 28؍رمضان المبارک 1444ھ19؍اپریل 2023ء

گھوٹکی، پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

سندھ کے ضلع گھوٹکی کے تھانا گیمبڑو میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں میں علی گوہر دایو اور اشوک کمار شامل ہیں جبکہ فائرنگ میں ایک اہلکار عزیز میرانی زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی کا کہنا ہے کہ 10 سے زائد ڈاکوؤں نے رات کے اوقات میں پولیس چوکی پر فائرنگ کی۔

سندھ اور پنجاب کے کچے کے علاقوں میں پولیس کا گرینڈ آپریشن آٹھویں روز بھی جاری ہے جس میں متعدد ڈاکو ہلاک اور گرفتار کیے گئے ہیں، ڈاکوؤں کے 8 سہولت کار بھی گرفتار ہوئے ہیں۔

ڈی آئی جی سکھر نے کہا کہ پولیس ڈاکوؤں کا تعاقب کررہی ہے، شبہ ہے حملہ ڈاکوؤں کے جاگیرانی گروہ نے کیا ہے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز کچے کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران جاگیرانی گروہ کے 2 ڈاکو ہلاک ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.