منگل 27؍رمضان المبارک 1444ھ18؍اپریل2023ء

نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان، اسلام آباد انتظامیہ کا اسپتالوں کو ہائی الرٹ رہنے کیلئے مراسلہ

نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے اسلام آباد انتظامیہ نے اسلام آباد کے اسپتالوں کو ہائی الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا۔ 

انتظامیہ نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کے 18 اپریل سے 27 اپریل اسلام آباد میں ہونے پر مراسلہ جاری کیا۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے پمز اور پولی کلینک کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے، پمز اور پولی کلینک سے دو، دو ایمبولینسز بھی مانگ لی گئیں۔ 

مراسلے میں کہا گیا کہ میٹرو بس سروس کو بھی ٹیم کے اسٹیڈیم آتے جاتے وقت بند کیا جائے گا۔ 

اس میں کہا گیا کہ پولی کلینک کی دو ایمبولینسز اور دو ڈاکٹرز ٹیم کے قافلے کے ساتھ چلیں گے۔

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ دونوں اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی تین تین ٹیمیں بھی تیار رکھی جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.