منگل 27؍رمضان المبارک 1444ھ18؍اپریل2023ء

سپریم کورٹ: وزارت دفاع کی ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی درخواست

وزارت دفاع نے سپریم کورٹ میں ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی درخواست دائر کردی ہے۔

وزارت دفاع نے سر بمہر درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے۔

وزارت دفاع کی درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ پنجاب میں انتخابات کا حکم واپس لے اور ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کا حکم دیا جائے۔

اپنے جواب میں الیکشن کمیشن نے مؤقف اختیار کیا کہ انتخابات کےلیے فنڈز اور امن و امان کےلیے فورس کی عدم فراہمی سے 14 مئی کو انتخاب ناممکن ہوتا جارہا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ملک میں جاری سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سپریم کورٹ 4 اپریل کا فیصلہ واپس لے۔

وزارت دفاع کی درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ عدالت سندھ اور بلوچستان اسمبلی کی مدت مکمل ہونے پر انتخابات کا حکم دے۔

درخواست میں کہا گیا کہ ملک میں جاری سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سپریم کورٹ 4 اپریل کا فیصلہ واپس لے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.