منگل 27؍رمضان المبارک 1444ھ18؍اپریل2023ء

پنجاب: ملوں سے چینی لے جانے والے ہر ٹرک کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملوں سے چینی لے جانے والے ہر ٹرک کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

لاہور میں منعقدہ اجلاس میں گندم، چینی اور کھاد کی اسمگلنگ روکنے اور قیمتوں میں استحکام پر فیصلے کیے گئے۔

صوبائی حکومت نے پنجاب کے خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں بات کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔

انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں استحکام کےلیے وزرا پر مشتمل کمیٹی شوگر ملز مالکان سے مذاکرات کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گندم کی خریداری کا ہدف حاصل کرنے کےلیے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز فعال انداز میں فرائض سرانجام دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.