
سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے ڈیم فنڈز سے متعلق جواب دے دیا۔
ایک بیان میں جسٹس ثاقب نثار نے بتایا کہ لوگوں نے ڈیم فنڈز میں 10 ارب روپے جمع کرائے۔
انہوں نے کہا کہ 10 ارب روپے کی اس رقم کی حفاظت کےلیے 5 رکنی بینچ تشکیل دیا تھا۔
سابق چیف جسٹس نے مزید کہا کہ رقم کو بینچ نے انویسٹ کردیا تھا، اب 10 ارب کی رقم بڑھ کر 17 ارب روپے ہوگئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ جس تیزی سے ہم ڈیم کی تعمیر کرانا چاہتے تھے، اُس میں آنے والی رکاوٹوں کا ذکر ہی نہیں کرنا چاہتے ہیں۔
آج ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر تنقید کی تھی۔
Comments are closed.