منگل 27؍رمضان المبارک 1444ھ18؍اپریل2023ء

اورنگی ٹاؤن میں چیکنگ کے دوران پولیس نے جعلی آرمی میجر کو کار سمیت گرفتار کرلیا

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے اقبال مارکیٹ تھانہ کی پولیس نے چیکنگ کے دوران ایک جعلی آرمی میجر کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا۔ جس کے قبضے سے جعلی فوجی اسٹیمپس اور دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔

ترجمان ویسٹ پولیس کے مطابق ملزم تیمور علی ولد عبدالعزیز کو دوران چیکنگ اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرکے گرفتار کیا گیا۔

پولیس چیکنگ کے دوران بھی ملزم نے خود کا تعارف بطور آرمی میجر کروایا تھا۔

ملزم نے زیر استعمال کار پر پاکستان آرمی کی جعلی نمبر پلیٹ لگائی ہوئی تھی جبکہ ملزم کی کار سے آرمی یونیفارم، جعلی اسٹیمپس اور دستاویزات بھی برآمد ہوئے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم سے برآمد سامان کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.