پیر26؍رمضان المبارک 1444ھ17؍اپریل 2023ء

امریکا: چینی خفیہ پولیس اسٹیشن قائم کرنے کے الزام میں 2 افراد گرفتار

امریکی شہر نیویارک میں چینی خفیہ پولیس اسٹیشن قائم کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

امریکی پراسیکیوٹر کے مطابق دونوں افراد نے مین ہٹن کے علاقے چائنا ٹاؤن میں خفیہ پولیس اسٹیشن بنایا ہوا تھا۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ ایف بی آئی کی کارروائی میں 61 سالہ لیو جیان وانگ اور 59 سالہ چن جن پنگ کو حراست میں لیا گیا۔

پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ گرفتار افراد کو بطور چینی ایجنٹ سازش کرنے، انصاف میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات کا سامنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.