ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

حماد اظہر کو وزیر خزانہ کا اضافی چارج دے دیا گیا

وزیراعظم عمران خان نے عبدالحفیظ شیخ کو وزارت خزانہ سے ہٹادیا، جس کے بعد حماد اظہر کو وزیر خزانہ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

سینیٹر شبلی فرازکا کہنا ہے کہ حماد اظہر زمینی حقائق کے مطابق پالیسیاں بنائیں گے، غریبوں کو سہولت دیں گے۔

حماد اظہر کے پاس اس وقت صنعت و پیداوار کی وزارت بھی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے نئی ٹیم لانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم نے فنانس کی نئی ٹیم تشکیل دی ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عبدالحفیظ شیخ کی جگہ حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا قلمدان دیا گیا ہے، عبدالحفیظ شیخ کے مستقبل کے بارے میں علم نہیں۔

شبلی فراز نے اپنے بیان میں کہا کہ حماد اظہر فنانس ٹیم کی سربراہی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عبدالحفیظ شیخ وزیرخزانہ نہیں رہے، ملکی حقائق کو مد نظر رکھ کر فیصلے کیے جاتے ہیں، غریب لوگوں کو ریلیف دینا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ جب کوئی نیا بندا آتا ہے تو نئی سوچ کے ساتھ آتا ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عبدالحفیظ شیخ کی جگہ حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا قلمدان دیا گیا ہے، عبدالحفیظ شیخ کے مستقبل کے بارے میں علم نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.