پیر26؍رمضان المبارک 1444ھ17؍اپریل 2023ء

عتیق احمد کا قتل، بھارتی سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائر

بھارتی ریاست اتردیش میں سابق رکن اسمبلی عتیق احمد اور ان کے بھائی کے قتل کے معاملے پر بھارتی سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائر کر دی گئی۔

بھارتی سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عتیق احمد قتل کیس سی بی آئی کے حوالے کیا جائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ میں درخواست سابق پولیس اہلکار کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

دوسری جانب قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں پریاگ راج پولیس نے اضلاع میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے، پریاگ راج میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یوپی کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ ہے جبکہ یوپی کے کئی اضلاع میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

بھارتی ریاست اتردیش میں اپنے بھائی ایم ایل اے عتیق احمد کے ساتھ قتل کیے جانے والے اشرف احمد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پریاگ راج، متھرا، ایودھیا سمیت کئی اضلاع میں پولیس نے گشت بڑھایا ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کی رات بھارتی ریاست اتردیش میں مسلمان ایم ایل اے اور ان کے بھائی کو ٹی وی کیمروں کے سامنے قتل کر دیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عتیق احمد اور اشرف کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب رپورٹرز ان سے سوالات کر رہے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے قتل میں ملوث 3 مسلح افراد کو موقع پر گرفتار کر لیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.