پیر26؍رمضان المبارک 1444ھ17؍اپریل 2023ء

کراچی: مسلح شہری سے ڈکیتی، ملزمان پستول دکھا کر پستول بھی لے گئے

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے مسلح شہری کو لوٹ لیا۔

موٹر سائیکل سوار ملزمان 2 لاکھ روپے کیش، قیمتی موبائل فون اور دیگر سامان کے علاوہ اپنی حفاظت کے لیے رکھا ہوا نائن ایم ایم پستول بھی لوٹ کر لے گئے۔

واردات گزشتہ روز 16 اپریل کو رات ساڑھے 8 بجے ناظم آباد نمبر 3 میں زینب مسجد کے قریب ہوئی۔

کراچی کے ضلع ملیر کے شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے پڑوس میں واقع ٹیلرنگ شاپ، سیلون اور برگر والے سمیت 5 دکانیں مسلح ملزمان نے لوٹ لیں۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شلوار قمیض پہنے شہری عاطف حسین گلی میں موبائل فون پر بات چیت کر رہے ہیں کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار آئے مسلح ملزمان نے انہیں یرغمال بنا لیا۔

ملزمان نے اسلحے کے زور پر شہری سے مہنگا آئی فون، ایک اور موبائل فون اور 2 لاکھ روپے لوٹ لیے۔

تلاشی کے دوران ڈاکوؤں کو شہری کے پاس سے نائن ایم ایم پستول بھی ملا جسے لے کر ملزمان فرار ہو گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.