بدھ 28؍رمضان المبارک 1444ھ19؍اپریل 2023ء

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر ڈھائی بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے فنڈز اجراء سے متعلق حکم پر غور ہوگا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے جاری کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ وزارت خزانہ اکاؤنٹنٹ جنرل رقم دینے کی تصدیقی رپورٹ 18 اپریل کو عدالت میں پیش کریں۔

حکم نامے میں کہا گیا تھا الیکشن کمیشن 18 اپریل کو 21 ارب روپے فنڈز وصولی کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائے۔

علاوہ ازیں فنڈز فراہمی کا جائزہ لینے کے لیے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا خصوصی اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں اٹارنی جنرل، گورنر اسٹیٹ بینک اور آڈیٹر جنرل کو شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.