اتوار 25؍رمضان المبارک 1444ھ16؍اپریل 2023ء

قطر ایئرویز کے ٹیل اسٹرائیک کے معاملے پر اہم پیش رفت

اسلام آباد ایئرپورٹ رن وے پر قطر ایئرویز کیو ٹی آر 614 کے ٹیل اسٹرائیک ٹکرانے کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

پائلٹ نے تیز ہواؤں کے باعث پہلی لینڈنگ مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا، پائلٹ نے غیر مستحکم لینڈنگ پر "گو اراؤنڈ” کو ترجیح دی اور ٹاور کو آگاہ کیا۔

دوسری بار طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا تاہم معائنے پر طیارے کی دم پر خراشیں دیکھی گئیں، ایس او پیز کے تحت پائلٹ کے خون اور پیشاب کے نمونے حاصل کیے گئے۔

ایئر بس کمپنی کو قطر ایئرویز کیو ٹی آر 614 ٹیل اسٹرائیک واقعہ سے آگاہ کیا گیا، ایئر کرافٹ انجینئروں کے معائنے کے بعد طیارہ (AOG) یعنی ‘ایئرکرافٹ ان گراؤنڈ’ قرار دیا گیا۔

ایئر وردینس اور (اے آئی آئی بی) کے ارکان نے بھی طیارے کا معائنہ کیا اور تفصیلی رپورٹ تیار کی جا رہی ہے۔

ایئرلائن نے پرواز کیو ٹی آر 615 کے مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.