اتوار 25؍رمضان المبارک 1444ھ16؍اپریل 2023ء

مفتی عبدالشکور کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج

گزشتہ روز اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

حاجی قدرت اللّٰہ کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے مدعی کے مطابق 8 بج کر 22 منٹ پر مولانا میرے گھر سے پارلیمنٹ لاجز کے لیے نکلے، رات 10 بجے میرے باورچی کو سرکاری ڈرائیور نے حادثے سے آگاہ کیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق مفتی عبدالشکور اپنی سرکاری گاڑی خود چلا کر لے جا رہے تھے، ڈبل کیبن گاڑی نے غفلت، لاپرواہی اور تیز رفتاری سے عبدالشکور کی گاڑی کو ہٹ کیا۔

اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی میت اسلام آباد سے لکی مروت پہنچا دی گئی۔

متن میں یہ بھی لکھا ہے کہ مفتی عبدالشکور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مفتی عبدالشکور اسلام آباد میں میریٹ سے سیکریٹریٹ چوک کی طرف جا رہے تھے کہ شاہراہِ دستور پر ایک گاڑی نے ان کی گاڑی کو ٹکر مار دی تھی۔

حادثے کے بعد مولانا عبدالشکور کو پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.