ہفتہ 24؍رمضان المبارک 1444ھ 15؍اپریل 2023ء

انتخابات کروانے کے عدالتی فیصلے پر عمل کیا جائے، وکلا کانفرنس اعلامیہ

لاہور کے مقامی ہوٹل میں وکلا کی گول میز کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے انتخابات کروانے کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے، عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر وزیراعظم، وزیر قانون اور وزیرداخلہ پر ذمہ داری ڈالی جائے۔

اب یہ عالم ہے کہ بینچ کی تشکیل دیکھ کر بتا سکتے ہیں کہ فیصلہ کس سائیڈ کا ہوگا، اعتزاز احسن

چوہدری اعتزاز احسن نے گول میز کانفرنس کا اعلامیہ پڑھ کر سنایا،  جس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے انتخابات کروانے کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے، موجودہ تنازع کی وجہ پنجاب، خیبر پختونخوا الیکشن ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ 90 دنوں میں انتخابات پنجاب اور کے پی کے عوام کا حق ہے، تمام ادارے الیکشن کے انعقاد کے سلسلے میں اپنے فرائض سر انجام دیں۔

کابینہ کی منظور کردہ قرارداد غیر آئینی ہے، عدالت اس کا جائزہ لے، عدالت انتخابات میں تاخیر کا جائزہ لے، عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ پر ذمہ داری ڈالی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.