ہفتہ 24؍رمضان المبارک 1444ھ 15؍اپریل 2023ء

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

خیال رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے کیویز کو 88 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے دی۔ 

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں۔ 

پاکستان ٹیم کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، صائم ایوب، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور زمان خان پر مشتمل ہے۔ 

نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان ٹام لیتھم، چیڈ بوز، ول ینگ، ڈیرل مچل، مارک چپمین، جیمز نیشم، راچن رویندرا، کول مک کوچی، ہینری، شپلے، میٹ ہینری اور بین لسٹر شامل ہیں۔  

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.