ہفتہ 24؍رمضان المبارک 1444ھ 15؍اپریل 2023ء

عدلیہ کے ذریعے اقتدار پر قبضے کا خواب چکنا چور ہو گا، طلال چودھری

رہنما ن لیگ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عدلیہ کے ذریعے اقتدار پر قبضے کا خواب چکنا چور ہو گا۔

طلال چوہدری نے پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے فیصلہ کرلیں کہ رونا ہے یا انقلاب لانا ہے،  پہلے فیصلہ کرلیں کہ قبل از انقلاب ضمانت کرانی ہے کہ بعد از انقلاب ضمانت؟

طلال چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  کیسا انقلاب ہے کہ عمران نیازی ضمانت پارک کے بنکر سے باہر نہیں آسکتا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ قومی اسمبلی توڑنے سے پہلے آئین مقدم رکھنا تھا،  بیان اعتراف ہے کالعدم تنظیموں کے ذریعے شر انگیزی کا پلان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.