ہفتہ 24؍رمضان المبارک 1444ھ 15؍اپریل 2023ء

شراب کی عادت میں مبتلا کتے کا علاج کردیا گیا

برطانیہ میں علاج کر کے ایک پالتو کتے کی شراب کی عادت چھڑا دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پلےماؤتھ شہر میں ’کوکو‘ نامی  پالتو کتا اپنے مالک کی وجہ سے شراب کی لت میں مبتلا ہوگیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق کتے کا مالک رات کو سونے سے پہلے شراب پینے کا عادی تھا اور اس نے کتے کو بھی شراب کی لت لگا دی تھی تاہم اس کے مرنے کے بعد یہ کتا ایک جانوروں کے ڈاکٹر کو ملا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جانوروں کے ڈاکٹر نے اس کتے کو ووڈ سائیڈ اینیمل ویلفیئر ٹرسٹ کے حوالے کیا۔

رپورٹس کے مطابق اینیمل ویلفیئر ٹرسٹ میں کتے کا علاج کیا گیا اور اب یہ دنیا کا پہلا کتا ہے جسے شراب کی لت سے نجات دلائی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.