آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر میں شروع ہو گا، جس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب متوقع ہے۔
اسمبلی سیکرٹریٹ میں کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
نئے قائد ایوان کے لیے سیاسی جماعتوں کی مشاورت جاری ہے۔
سیاسی جماعتوں نے قائد ایوان کے لیے نامزد امیدوار کا اب تک باضابطہ اعلان نہیں کیا۔
چوہدری یاسین نے کہا کہ میں اپوزیشن جماعتوں کا متفقہ امیدوار ہوں۔
مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا کہ اب تک متفقہ امیدوار کا فیصلہ نہیں ہوا۔
پیپلز پارٹی کے اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر کا کہنا ہے کہ چوہدری یاسین خود ساختہ امیدوار ہیں۔
پی ٹی آئی نے بھی قائد ایوان کے لیے امیدوار نامزد نہیں کیا۔
پی ٹی آئی رہنما چوہدری مقبول گجر نے کہا کہ عمران خان انتخاب سے آدھا گھنٹہ قبل امیدوار کا نام بھیجیں گے، پرویز خٹک اور تنویر الیاس میں کوئی تلخی نہیں ہوئی۔
قائم مقام وزیرِ اعظم خواجہ فاروق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی متحد ہے، عمران خان کے نامزد کردہ امیدوار کو تمام ارکان اسمبلی ووٹ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں چھوٹا موٹا اختلاف ہوتا رہتا ہے، رائے دینے کا مطلب جماعت میں اختلاف نہیں ہوتا۔
Comments are closed.