ہفتہ 24؍رمضان المبارک 1444ھ 15؍اپریل 2023ء

جاپانی وزیراعظم کی تقریر کے دوران دھماکا

جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا کی تقریر کے دوران دھماکے کی آواز آنے پر بھگدڑ مچ گئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق وکایاما شہر میں جاپانی وزیراعظم انتخابی مہم پر پہنچے تھے، دھماکے کی آواز کے بعد انہیں بندرگاہ سے نکال لیا گیا اور وہ اس واقعے میں محفوظ رہے۔

رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے نزدیک نامعلوم شخص نے پائپ کی طرح کی کوئی چیز پھینکی تھی جسے اسموک بم کہا جارہا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم پر اسموک بم پھینکنے والے کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق گرفتار حملہ آور کی عمر 24 سال ہے، وزیراعظم کی تقریر کے موقع پر حملے کئی سو افراد موجود تھے۔

یاد رہے کہ جولائی 2022 میں انتخابی مہم کے دوران سابق وزیراعظم شنزو ابے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.