ہفتہ 24؍رمضان المبارک 1444ھ 15؍اپریل 2023ء

ایلون مسک آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی بنانے کیلئے تیار

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی اور ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک اب آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی بنانے کے لیے تیار ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کسی بھی وقت اس کمپنی کے بارے میں اعلان کرسکتے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے تحقیق کرنے کے لیے 2 افراد کو نوکری پر بھی رکھ لیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق X.AI نامی کمپنی کے بارے میں مکمل تفصیلات کو خفیہ رکھا گیا ہے تاہم پچھلی رپورٹس بتاتی ہیں کہ ایلون مسک کی AI ماڈلز بنانے پر توجہ مرکوز ہے اور وہ مشہور AI لینگویج ماڈل ChatGPT کا حریف تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سرمایہ کاروں کے ساتھ اپنے اس نئے منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے بات چیت بھی کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایلون مسک اکثر ہی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے خطرات کے بارے میں اپنی آواز اٹھاتے نظر آتے ہیں تاہم اس مرتبہ اس حوالے سے کمپنی بنانے پر لوگ حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کا کہنا ہے کہ بل گیٹس کی ’آرٹیفیشل انٹیلیجنس‘ سے متعلق سمجھ محدود ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ایلون مسک سمیت سیکڑوں ماہرین نے ایک خط پر دستخط کیے تھے  جس میں کم از کم 6 ماہ کے لیے اے آئی سسٹمز کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.