جمعہ 23؍رمضان المبارک 1444ھ14؍اپریل 2023ء

شہباز نااہل ہوئے تو میں وزیراعظم کا امیدوار نہیں ہوں گا، شاہد خاقان عباسی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اگر شہباز شریف توہین عدالت کیس میں نااہل ہوئے تو وہ وزیراعظم کے امیدوار نہیں ہوں گے۔

کراچی کی احتساب عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حالات ایسے ہوگئے ہیں کہ اب ڈھونڈنے سے بھی وزیراعظم نہیں ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لکھ کر دینے پر تیار ہوں کہ اب میں وزیراعظم بننا نہیں چاہتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.