وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سابق دور میں انسانوں کو ذبح کرنے والوں کو صدارتی معافی دی گئی۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اس بات پر اتفاق موجود تھا کہ سابق دور میں کیے گئے مذاکرات غلط تھے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ نیا آپریشن نہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن جاری رہیں گے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ کوئی نئے آپریشن کی بات نہیں، جو سلسلہ پہلے جاری تھا وہی موثر انداز میں جاری رہے گا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.