جمعہ 23؍رمضان المبارک 1444ھ14؍اپریل 2023ء

پہلا ٹی 20، پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں بابر اعظم اور ٹام لیتھم میدان میں اترے، گرین شرٹس کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بابر اعظم الیون میں محمد رضوان، فخر زمان، صائم ایوب، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور زمان خان کو شامل کیا گیا ہے۔

دوسری طرف نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹام لیتھم، چاڈ بوز، ول ینگ، ڈیرل مچل، مارک چپمین، جیمز نیشم، راچن روندرا، ایڈم ملنے، میٹ ہنری، ایش سودی اور بین لسٹر کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے آخری 5 ٹی20 میچز میں گرین شرٹس کا پلڑا بھاری ہے، ان میں سے زیادہ تر میچ میں پاکستان نے ہدف کا کامیاب تعاقب کیا۔

گرین شرٹس نے 5 میں سے 4 مقابلوں میں فتح اپنے نام کی جبکہ نیوزی لینڈ صرف ایک مقابلے میں فاتح ٹھہرا۔

پاکستان نے 26 اکتوبر 2021 کو کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کو 5 وکٹ سے مات دی تھی جبکہ 8 اکتوبر 2022 کوہونے والے میچ میں گرین شرٹس 6 وکٹ سے فاتح قرار پایا تھا۔

11 اکتوبر 2022ء کو ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ 14 اکتوبر 2022ء کے میچ میں گرین شرٹس نے 5 وکٹ سے فتح سمیٹی تھی۔

گزشتہ برس 9 نومبر کو ہونے والے میچ میں گرین شرٹس نے 7 وکٹ سے فتح اپنے نام کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.