جمعرات 22؍رمضان المبارک 1444ھ13؍اپریل 2023ء

ہماری ٹیم کےلیے دورہ پاکستان ایک اچھا ٹور ہوگا، ٹام لیتھم

نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم کےلیے دورہ پاکستان ایک اچھا ٹور ہوگا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹام لیتھم کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی کوالٹی ٹیم کے خلاف کھیلیں گے، جو ایک بڑا چیلنج ہوگا۔

سیریز ٹو سیریز ہم کوشش کرتے ہیں کہ اچھا سے اچھا کریں، کپتان قومی کرکٹ ٹیم

انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر ہم اپنے سینئر پلیئرز کو مس کریں گے، سینئر کھلاڑیوں کے نہ ہونے سے باقی کھلاڑیوں کو موقع ملا۔

ٹام لیتھم کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی نسبت یہاں کی کنڈیشنز بلکل مختلف ہیں۔ جلد سے جلد پاکستان کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کریں گے۔

کیوی کپتان نے کہا کہ ہم ان کھلاڑیوں پر انحصار کریں گے جو ان کنڈیشنز پر کھیل چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.