جمعرات 22؍رمضان المبارک 1444ھ13؍اپریل 2023ء

وزیراعظم سے اماراتی سفیر کی ملاقات، کوپ 28 میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا

وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر حماد عبید ابراہیم نے ملاقات کی اور انہیں کوپ 28 میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچایا۔ 

اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ کانفرنس 30 نومبر سے 12 دسمبر 2023 تک دبئی میں منعقد ہوگی۔ 

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے دعوت پر اماراتی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سیلاب میں امدادی سرگرمیوں میں اماراتی تعاون پر بھی اظہار تشکر کیا۔ 

وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں یو اے ای کے کردار کو سراہا۔ 

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے برادرانہ تعلقات کو سود مند اقتصادی تعلقات میں تبدیل کرنا کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ 

انہوں نے کہا متحدہ عرب امارات 17 لاکھ پاکستانیوں کا گھر ہے، یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کا دونوں ممالک کی ترقی میں کردار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.