جمعرات 22؍رمضان المبارک 1444ھ13؍اپریل 2023ء

امریکی خفیہ دستاویزات شیئر کرنے والا شخص ایئرفورس اہلکار نکلا

امریکی خفیہ دستاویزات شیئر کرنے والے آن لائن گروپ کا سربراہ جیک ٹیکسیرا ہے ’میساچیوسٹس ایئر نیشنل گارڈز‘ کا اہلکار ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق جیک ٹیکسیرا 20 سے 30 افراد پر مشتمل ’ٹھگ شیکر سینٹرل گروپ‘ کی قیادت کرتا ہے۔

آن لائن گروپ پر اسلحہ سے دلچسپی کے پیغامات اور نسل پرستانہ میمز شیئر کیے جاتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایئر نیشنل گارڈز کے مشتبہ اہلکار کو آج میساچیوسٹس سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق ایف بی آئی نے خبر پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

امریکی محکمہ انصاف نے افشا خفیہ دستاویزات کی تحقیقات کا پچھلے ہفتے آغاز کیا تھا۔

پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم ’ڈسکارڈ‘ پر شیئر کی گئی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.