جمعرات 22؍رمضان المبارک 1444ھ13؍اپریل 2023ء

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو وی وی آئی پی سیکیورٹی دینے کا فیصلہ

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں وی وی آئی پی سیکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مراسلے کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 11 سے 26 اپریل تک پاکستان کے دورے پر ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ٹیم کو اسٹیٹ لیول سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب ایڈیشنل کمشنر نے آئی جی اسلام آباد اور کمشنر راولپنڈی سمیت متعلقہ افسران کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے ایک دن قبل ویڈیو بیان شیئر کیا گیا ہے ۔

چیف کمشنر اسلام آباد نے جڑواں شہروں کے افسران کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے اور انتظامیہ و پولیس کو قانون نافذ کرنے والوں اداروں سے مل کر سیکیورٹی پلان کی ہدایت کردی ہے۔

ایڈیشنل کمشنر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی پلان کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر کمشنر آفس اور وزارت داخلہ کو دی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.