بدھ 21؍رمضان المبارک 1444ھ12؍اپریل 2023ء

شہزاد اکبر، خسرو بختیار ہمارے ماتھے پر کلنک اور برا نشان ہیں: اعظم سواتی

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی نے اپنی ہی پارٹی کے 2 رہنماؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

نمائندہ ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر اور خسرو بختیار ہمارے ماتھے پر کلنک اور برا نشان ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ خدا کے فضل سے وہ ہمارے ساتھ سے ہٹ گئے ہیں، ہم یقینی بنائیں گے کہ ایسے افراد کو ٹکٹ نہ دیں۔

لاہورچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے ملک…

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب ایسے افراد کو اپنی صفوں میں شامل نہیں کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.