منگل 20؍رمضان المبارک 1444ھ11؍اپریل2023ء

ملک بھر کی مساجد میں اعتکاف کا اہتمام

ملک بھر کی مساجد میں اعتکاف کا اہتمام ہوگیا، رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں شب قدر تلاش کی جائے گی۔

خواتین رمضان المبارک کے آخری عشرے میں گھروں میں اعتکاف کا اہتمام کریں گی۔

کراچی اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں لاکھوں شہری نماز عصر کے بعد اعتکاف میں بیٹھ گئے۔

ماہ مقدس کے آخری عشرے میں اعتکاف کےلیے کراچی میں ہزاروں معتکفین مساجد میں بیٹھ گئے ہیں۔

انتظامیہ نے تمام مساجد میں پہلے لوگوں کے کوائف جمع کیے اس کے بعد انہیں اعتکاف میں بیٹھنے کی اجازت دی۔

عبادت گزار ضروری سامان کے ساتھ مساجد پہنچے، جس کے بعد عبادات کا سلسلہ شروع ہوا۔

آئندہ 10 روز تک معتکفین روح کی تسکین کےلیے تلاوت، ورد اور ذکر و اذکار میں مصروف رہیں گے اور طاق راتوں میں شب قدر کی تلاش ہوگی۔

ادھر کوئٹہ میں بھی بڑی تعداد میں فرزندان توحید اعتکاف کےلیے مساجد میں بیٹھ گئے ۔

کوئٹہ کے تقریباً 9 سو سے زائد مساجد میں ہزاروں فرزندان توحید آج سے اعتکاف میں بیٹھ گئے ،جہاں وہ عبادات کریں گے۔

اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے لئے مساجد میں خاص اہتمام کیا گیا ہے، مسجد انتظامیہ کی جانب سے ان کے لیے جگہ مختص کی گئی ہے۔

اعتکاف میں بیٹھنے والے چاند رات تک مساجد میں رہیں گے، جہاں طاق راتوں میں شب قدر کی تلاش بھی کریں گے اور عبادات میں مصروف رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.