بدھ 21؍رمضان المبارک 1444ھ12؍اپریل 2023ء

الیکشن فنڈز عدم فراہمی معاملہ، دوسرے مرحلے میں شہباز شریف بڑا ملزم ہوگا، بابراعوان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور وکیل بابر اعوان نے الیکشن فنڈز کی عدم فراہمی پر عدالتی کارروائی کے مراحل بتادیے۔

ایک بیان میں بابر اعوان نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کو حکومت نے فنڈز فراہم نہیں کیے تو اب کارروائی کس کے خلاف ہوگی؟

ان کا کہنا تھا کہ عدالتی ہدایت سیکریٹری خزانہ اور سیکریٹری دفاع کے نام تھی تو پہلے مرحلے میں انہی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

بابر اعوان نے مزید کہا کہ سیکریٹری جڑتا ہے متعلقہ وزیر کے ساتھ، اور پہلے کا عدالتی فیصلہ ہے کہ وزير کا فیصلہ کابینہ کا فیصلہ گنا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس تناظر میں کیس کے دوسرے مرحلے میں پہلا بڑا ملزم وزیراعظم شہباز شریف ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.