منگل 20؍رمضان المبارک 1444ھ11؍اپریل2023ء

برطانیہ: انسداد تمباکو نوشی مہم میں 10 لاکھ افراد کو ویپ کٹس دی جائیں گی

برطانیہ میں انسداد تمباکو نوشی مہم کے دوران 10 لاکھ افراد کو ویپ کٹس دی جائیں گی۔

حکومت 2030 تک برطانیہ کو تمباکو نوشی سے پاک بنانا چاہتی ہے۔

حاملہ خواتین کو تمباکو نوشی چھوڑنے کیلئے 400 پاؤنڈ تک دیے جائیں گے۔

وزیر صحت نیل او برائن نے تین نئی اسکیمیں متعارف کروائی ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم کونسلز اور دیگر حکام کے ساتھ 10 لاکھ تمباکو نوش افراد کو مفت میں ویپنگ کٹ فراہم کریں گے۔

ایک سرکاری پریس ریلیز کے مطابق حکومت سگریٹ کے پیکٹ میں مثبت پیغامات اور معلومات تحریر کرنے کو لازمی قرار دے گی، ان پیغامات میں شہریوں کو تمباکو نوشی ترک کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔

ویپ کی غیر قانونی فروخت کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جائے گا تاکہ بچے اس کی پہنچ سے دور رہیں۔

عمومی طور پر ای سگریٹ ایسی ڈیوائس ہوتی ہے جس سے آپ نکوٹین دھوئیں کے بجائے بخارات کی صورت میں سانس کے ذریعے اندر لیتے ہیں۔

برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس کے مطابق ای سگریٹ تمباکو نہیں جلاتیں نہ ہی ٹار یا کاربن مونوآکسائیڈ گیس پیدا کرتی ہیں، ایک عام سگریٹ میں یہی دو عناصر سب سے زیادہ خطرناک ہوتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.