منگل 20؍رمضان المبارک 1444ھ11؍اپریل2023ء

بولان: ریلوے ٹریک پر دھماکا

بلوچستان کے ضلع بولان میں پیرو کنری ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق دھماکے کے وقت جعفرایکسپریس ٹریک سے گزر رہی تھی۔

ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں مسافرمحفوظ رہے ہیں البتہ ریل گاڑی کے مال ڈبے کوجزوی نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں ریلوے ٹریک تباہ ہو گیا ہے اور پٹریاں مڑ گئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.