منگل 20؍رمضان المبارک 1444ھ11؍اپریل2023ء

کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی نور جہاں کی صحت میں بہتری آنے لگی

کراچی چڑیا گھر میں موجود ہتھنی نور جہاں کی صحت میں بہتری آنے لگی۔

چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق ہتھنی نور جہاں کے اندرونی اعضا کی سوجن کم ہورہی ہے، ہتھنی کا مساج کیا جا رہا ہے اور اسے دوائیں بھی دی جا رہی ہیں۔

انتظامیہ کا بتانا ہے کہ ہتھنی نور جہاں کے آرام کے لیے بالو مٹی کے ڈھیر بھی لگائے گئے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کی دی گئی ہدایت پر عمل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہتھنی کے علاج کے لیے بہترین ڈاکٹروں سےرابطہ کیاگیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.