منگل 20؍رمضان المبارک 1444ھ11؍اپریل2023ء

رمضان اسپیشل: آج بنائیں مزیدار سوجی کا حلوہ

نمکین اور چٹ پٹے پکوان تو خوب بنالیے اور سب کی تواضع بھی کرلی اب کچھ میٹھا ہوجائے۔ آج اپنے پکوان کو لگائیں میٹھے کا تڑکا اور بنائیں سوجی کا حلوہ۔

چینی 1 کپ ، سوجی 1 کپ، بادام، پستے حسب ضرورت، زردے کا رنگ 1 کھانے کا چمچ، گھی 2 – 3 عدد، بیسن 2 کھانے کے چمچ، کیوڑہ ½ چائے کا چمچ، کھوپر پاوڈر 2 کھانے کا چمچ

پانی گرم کرکے اس میں چینی کو حل کرکے اس میں کُٹی ہوئی الائچی اور زردے کا رنگ بھی ڈال کر ابال لیں گے ۔

اب گھی کو گرم کرکے اس میں کُٹی ہوئی الائچی اور لونگ، سوجی، بیسن ڈال کر بھون لیں گے۔

اب چینی کے پانی میں 1 چٹکی بیکنگ سوڈا ڈال کر اسے سوجی میں ڈال دیں گے کچھ دیر پکانے کے بعد اس کے اوپر کھوپرا پاوڈر سے گارنش کریں، مزیدار سوجی کا حلوہ تیار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.