منگل 20؍رمضان المبارک 1444ھ11؍اپریل2023ء

پشین: مدرسے میں دھماکا، طالبعلم زخمی

بلوچستان کے ضلع پشین کے مقامی مدرسے میں دھماکے کے باعث ایک طالب علم زخمی ہو گیا۔

لیویز کے مطابق پشین کے علاقے سرانان کے ایک مدرسے میں دھماکے کے باعث ایک طالب علم زخمی ہو گیا۔

زخمی طالب علم کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پشین سے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آج صبح پولیس آپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 4 پولیس اہل کار شہید ہو گئے۔

دھماکا پین ڈیوائس کا تھا، طالب علم پین سے لکھ رہا تھا کہ دھماکا ہو گیا۔

واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.